اوکاڑہ میں نقل کانیاطریقہ ایجاد، پولیس میں بھرتی کے لیے امتحان دینے والی لڑکی پکڑی گئی
Mar 10 2025 | ویب ڈیسک
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی پولیس لائن میں نقل کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا گیا، پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے امتحان دینے والی لڑکی پکڑی گئی۔
پولیس کے مطابق پولیس میں بھرتی کے لئے پرچہ دینے والی لڑکی کی دائیں کان سے ائیرپوڈ اور پاؤں کے جوگر کے اندر سے الیکٹرانک ڈیوائس برآمد کرلی گئی۔
نگراں عملے نے پرچہ منسوخ کرکے لڑکی جویریہ کو گرفتار کرکے تھانہ صدراوکاڑہ میں مقدمہ درج کر وا دیا ہے، اس ضمن میں مزید تحیقات جاری ہیں۔
Views= (433)
Join on Whatsapp 1 2