ٹک ٹاک، ایکس، یوٹیوب پر ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق کسطرح ہوگا ؟

میڈیا اور سوشل میڈیا کا گلا گھونٹنے کا حکومتی اقدام صحافی برادری نے مسترد کردیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا منظور کردہ ہتک عزت بل 2024 کیا ہے اور یہ کن چیزوں کا احاطہ کرے گا ؟
پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز اپوزیشن اور صحافیوں کے احتجاج کے باوجود ہتک عزت بل 2024 منظور کیا جبکہ اپوزیشن نے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑیں اور صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔
ہتک عزت بل 2024 بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا، پھیلائی جانے والی جھوٹی، غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکے گا۔
یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہوگا، ذاتی زندگی، عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی کارروائی ہو گی۔
ہتک عزت کے کیسز کے لیے ٹربیونل قائم ہوں گے جو کہ 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
ہتک عزت بل کے تحت غلط خبر یا کردار کشی پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا، بل کا اطلاق فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر بھی ہوگا۔ آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام پر ہائی کورٹ بینچ کیس سن سکیں گے۔
خواتین اور خواجہ سراؤں کو قانونی معاونت کے لیے حکومتی لیگل ٹیم کی سہولت میسر ہوگی۔

Views= (307)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین