گھریلو جھگڑے میں جنونی شخص نے حاملہ بیوی کو باندھ کر جلا ڈالا

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد حاملہ بیوی کو بستر سے باندھ کر جلا ڈالا۔ سُکھ دیو واردات کے بعد بھاگ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ پنکی اور سُکھ دیو میں آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ جمعہ کو گھر میں جھگڑے کے دوران سُکھ دیو نے مشتعل ہوکر پنکی کو، جو 6 ماہ کی حاملہ تھی، بستر سے باندھ کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں اُس نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔
الٹرا ساؤنڈ رپورٹس کے مطابق اُس کے ہاں تین ماہ بعد جڑواں بچوں کی ولادت متوقع تھی۔

Views= (335)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین