رنبیر کپور کی نئی میگا ایکشن فلم ’انیمل‘ کے ڈیلیٹ مناظر سوشل میڈیا پر لیک

فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کیا ہوا ہے

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ کے ڈیلیٹ مناظر سوشل میڈیا پر لیک کردیئے گئے۔
یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا میں مجموعی طور پر 360 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔
تین سو کروڑ کا سنگِ میل عبور کرکے ’انیمل‘ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ‘پٹھان’ کا باکس آفس پر تین دن کا کلیکشن 313 کروڑ تھا جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید رنبیر کپور کی ‘انیمل’ شاہ رخ خان کی دوسری سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ کو بھی مات دے سکتی ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔
مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی، ٹریلر میں رنبیر کپور کو بےرحمی سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
اب ریلیز کے بعد فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کیا ہوا ہے۔
’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Views= (469)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین