جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہی حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت

اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پٌی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکش کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ظفراقبال نے کہا کہ اس صورت حال میں سماعت آگے نہیں بڑھائی جا سکتی اسی لیے یہاں جتنے لوگ جمع ہوے ہیں انہیں حاضری لگانے کے بعد منتشر ہونا چاہیے۔
جج نے کہا کہ شیلنگ یا پتھراؤ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سماعت آج نہیں ہوسکتی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ کے دستخط ہونے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ عمران خان کی اگلی پیشی کی تاریخ کیا ہوسکتی ہے۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچی تھی تو پولیس نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عمران خان صاحب کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے عین سامنے موجود ہے، سیاسی کارکنان سے گذارش ہے کہ راستہ صاف کریں تاکہ عمران خان عدالت پہنچ سکیں۔
کیپیٹل پولیس نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس پر شیلنگ کی جا رہی ہے، پولیس کی چوکی کو آگ لگا دی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہیوی شیلنگ کی جا رہی ہے۔

Views= (756)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین