’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کے خود کی تصاویر کے ساتھ لکھے گئے ذومعنی کیپشن نے سوشل میڈیا صارفین کو ابروئیں اچکانے پر مجبور کردیا ہے۔
انوشے عباسی کا شمار پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، اور اپنی تصاویر سے مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔
حا ل ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں انہیں گلابی منی ٹاپ اور گرے جینز میں ملبوس کسی ریسٹورنٹ میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن ان تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کیپشن سوشل میڈیا صارفین کو ذومعنی لگا۔
انوشے عباسی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’I like my milk with strawberries‘ (مجھے اپنے دودھ کے ساتھ اسٹرابیریز پسند ہیں)۔
جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں اداکارہ پر ٹرولنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس سے جوڑ دیا۔
ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کیپشن کو شرمناک قرار دیا اور لکھا کہ ’لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بہت سستا طریقہ ہے اور صرف سستے لوگ اس کی طرف راغب ہوتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا کیپشن ان کے پرس پر تخلیق کیا گیا تھا، آخری تصویر پر نظر ڈالی جائے تو انوشے عباسی کے گلابی پرس پر ایک ایسا ڈیزائز بنا ہوا ہے جو ہوبہو کیپشن سے ملتا جلتا نظر آرہا ہے۔
لیکن ایک طرف جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وہیں اسی پوسٹ پر ان کے مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے اور ان پر پیار نچھاور کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

Views= (96)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین