7 سے 11 مئی؛ جو بچے پیپرز سے رہ گئے ہیں ان کا کیا ہوگا؟
May 7 2024 | ویب ڈیسک
میٹرک بورڈ نے نویں دسویں جماعت کے فارم لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ دیدی، اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا گیا۔
بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان کی خصوصی اجازت کے بعد اسکولوں اور طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے جمعہ 10 مئی 2024 کی سہ پہر 2:30 سے شام 5 بجے تک جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرنے کا آخری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
پریس ریلیز میں بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء و طالبات سے کہا گیا ہے کہ کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500 روپے بذریعہ کیش کے ساتھ 10 مئی کو بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں لازمی جمعہ کرا دیں۔
7 مئی سے 11 مئی 2024 تک رہ جانے والے پرچے امتحانات کے اختتام کے بعد بورڈ کی جانب سے قائم کیے جانے والے قریبی امتحانی مرکز پر لئے جائیں گے۔
بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔
Views= (393)
Join on Whatsapp 1 2