فیملی سے الگ نظر آنے پر خاتون نے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو ایسا شرمناک انکشاف کہ

امریکہ میں ایک خاتون بچپن سے خود کو اپنی فیملی میں دوسروں سے الگ محسوس کرتی تھی۔ گزشتہ دنوں 43سال کی عمر میں اس سے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرا ڈالا اور اس کا نتیجہ دیکھ کر خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست میسوری کی رہائشی مکی او برین نامی یہ خاتون جس شخص کو بچپن سے اپنا باپ سمجھتی آ رہی تھی، دراصل وہ اس کا باپ نہیں تھا۔
مکی او برین کی ماں کا کسی کے ساتھ معاشقہ رہ چکا تھا اور مکی او برین اسی معاشقے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔ مکی کی والدہ نے یہ راز ہمیشہ راز رکھا اور کبھی اپنے شوہر کے سامنے اپنی اس بے وفائی کا اعتراف نہیں کیا۔ڈی این اے ٹیسٹ کے نتیجے سے یہ ہولناک انکشاف ہونے پر مکی نے اپنی ماں سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے بالآخر سچ بول دیا۔
مکی کی والدہ نے بتایا کہ وہ شخص ان کا فیملی فرینڈ تھا جس کے ساتھ اس کا بہت مختصر معاشقہ رہا، وہ چند بار ہی ملے تھے۔ مکی کی والدہ اور وہ شخص دونوں شادی شدہ تھے۔ جب مکی کی والدہ اس شخص سے حاملہ ہو گئی تو دونوں نے تعلق ختم کر لیا اور دونوں نے کبھی کسی کے سامنے یہ راز نہیں کھولا۔
مکی کا کہنا تھا کہ ”میں بچپن سے ہی اپنی فیملی میں سب سے الگ لگتی تھی، کسی فیملی پکچر میں میں خود کو فٹ محسوس نہیں کرتی تھی۔فیملی کے لوگ بھی مجھ سے محبت نہیں کرتے تھے اور میرے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جاتا تھا۔ مگر میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں اپنی ماں کے ایک معاشقے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔
اس انکشاف نے میری زندگی تباہ کرکے رکھ دی ہے۔میں بہت پہلے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہتی تھی مگر میں ڈرتی تھی کہ اس کے نتائج میرے والد کو تباہ کر دیں گے۔ گزشتہ سال میرے والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد میں نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا اور وہی ہوا، جس کا مجھے ڈر تھا۔

Views= (3)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین