پاکستان کا ویزا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہونے لگا؟
Apr 8 2025 | ویب ڈیسک
دنیا بھر کیلئے ویزے لگوانے کے خواہشمند پر پاکستان، افغان شہریوں کیلئے دبئی سے کم نہیں۔
کاروبار اور مختلف غرض سے پاکستان آنے کیلئے افغان شہری لاکھوں روپے بھرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی مسائل کے پیشِ نظر 4,132 افراد پر مشتمل کل 845 خاندان کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا ہے۔
اب نظر ڈالتے ہیں کہ افغان شہریوں کیلئے پاکستان اتنا پرکشش کیوں ہے؟
طالبان حکومت بننے کے بعد سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ افغان ویزے لے چکے ہیں۔
لوگ تعلیم، صحت اور کاروبار کے میدان میں پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں زبان کا مسئلہ بھی نہیں۔ افغان شہری پاکستان کے ماحول، کلچر اور زبان سے واقف ہیں۔
طالبان نے حکومت بناتے ہی کچھ شعبوں پر پابندیاں لگائیں، لوگ مجبور ہوئے، جس کے لیے انھیں بڑی تعداد میں پاکستان کا رُخ کرنا پڑا اور ویزہ لینا پڑا، جس کی وجہ سے ویزوں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ گئی۔
اس کے علاوہ کچھ افغان شہری دیگر ممالک جانے کے لیے پاکستان کو بطور ٹرانزٹ ملک استعمال کرتے ہیں۔
ایک افغان شہری کے مطابق اگر وہ عام ویزا کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو یہ متعدد بار مسترد ہو جاتا ہے، اور ہم ویزے بروکرز کے ذریعے 1200 سے 1500 ڈالرز میں حاصل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں-
افغان شہریوں نے پاکستان میں پناہ 1980 کی دہائی میں لیا۔۔۔جب سابق سوویت یونین کی افواج کے حملوں کے بعد ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 25 لاکھ کے قریب افغان شہری پاکستان میں مقیم ہیں۔
Views= (73)
Join on Whatsapp 1 2