خاتون کی جیب میں رکھا موبائل پھٹ گیا، آگ لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اخبار العربیہ کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی جس وہ بری طرح جھلس گئی۔ سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کررہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون نے اسٹور سے باہر گلی میں چھلانگ لگاتی ہے، اور راہ گیر اس کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی، خاتون واقعے میں بری طرح جھلس گئیں اور ان کے ہاتھ، بازو اور کمر میں زخم آئے ہیں۔

Views= (700)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین