شراب کے نشے میں دھت دولفن اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا
Feb 6 2025 | ویب ڈیسک
لاہور میں ڈولفن فورس کا اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا، جس پر اسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار ارسلان کو ڈولفن ہیڈکوارٹرز سے گرفتار کر کے میڈیکل کروایا گیا، جس کی رپورٹ میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم پر اہلکار کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
Views= (412)
Join on Whatsapp 1 2