اداکارہ نرگس پرتشدد کی اصل کہانی ریشم نے بتا دی

ریشم اپنی دوستانہ فطرت کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنی دوست نرگس سے ملاقات کی ہے جو حال ہی میں شوہر کے تشدد کے بعد سرخیوںکی زینت بنی تھیں۔ اداکارہ نے نرگس کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات شیئر کیں۔
ریشم نے کہا کہ میری حال ہی میں نرگس سے ملاقات ہوئی ہے۔ آپ نے جو تصویریں دیکھی ہیں وہ اس کے حقیقی زخموں کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔ اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے پورے چہرے اور جسم پر زخم ہیں۔
ریشم نے بتایا اس نے اپنے شوہر کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، اس نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑدی، اس نے حجاب لینا شروع کر دیا۔ وہ اپنے شوہرکی خادمہ بن گئی۔ میں نے اسے کبھی اپنے شوہر کے سامنے اونچی آوازمیں بات کرتے نہیں دیکھا۔ اس نے اسے پستول سے مارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اسے دیکھ کر کافی پریشان ہوں، میں اس کی حالت دیکھ کررو رہی ہوں۔ اسے اس طرح دیکھنا ناقابل برداشت ہے، یہ ایک ایسی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنا گھر بچانے کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، اس کے شوہر نے جس طرح اسے بے دردی سے مارا وہ پاگل ہے۔ میں ایسے لوگوں کو مرد نہیں سمجھتی، حقیقی مرد کبھی عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھاتے۔
ریشم نےحکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کہ نرگس کو فوری طور پہ انصاف دلوا کر اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Views= (397)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین