پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

79 فیصدآبادی کی عمر40 سال سے کم ہے

پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیلی نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا جبکہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔
پاکستان کی ساتویں اورپہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں پاکستان میں آبادی بڑھنےکی رفتارمیں سب سے تیز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
موجودہ رفتاربرقراررہی تو2050میں پاکستان کی آبادی2 گنا ہو جائے گی
رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سےاضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، موجودہ رفتاربرقراررہی تو2050میں پاکستان کی آبادی2 گنا ہو جائے گی۔
اداہ شماریات کے مطابق پاکستان کی79 فیصدآبادی کی عمر40 سال سے کم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑاملک بن گیا، پاکستان کی آبادی کی عالمی رینکنگ میں191ویں نمبرپرہے۔
بلوچستان میں آبادی بڑھنےکی رفتارسب سے زیادہ ہے
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں آبادی بڑھنےکی رفتارسب سے زیادہ 3.2 فیصد، سندھ میں2.57 اور پنجاب میں 2.53 فیصد، خیبرپختونخوا میں آبادی بڑھنےکی سالانہ شرح 2.38 فیصد ہے
ادارہ شماریات کے مطابق کل آبادی میں 51.48 فیصد مرد اور48.51 فیصد خواتین ہیں، گھرانے کے افراد کی اوسط تعداد 6 اعشاریہ 30 ہے، ملک میں مسلم آبادی 96 فیصد ہے، دس سال اوراس سے زیادہ عمرکی61 فیصد آبادی خواندہ ہے۔
شمسی صارفین8 فیصد ہے
رپورٹ کے مطابق ملک میں واپڈا صارفین 84 فیصد جبکہ شمسی صارفین8 فیصد ہے، ملک میں کل 3 کروڑ 83 لاکھ 18ہزار107 عمارتیں ہیں، پاکستان میں1 لاکھ 26 ہزار79 افغانی، بنگالی اوردیگرممالک لوگ ہیں۔

Views= (1027)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین