امبانی خاندان کی تصاویر جسٹن بیبر کے انسٹاگرام کی زینت بن گئیں

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امبانی خاندان کی تصاویر شیئر کردیں۔
جسٹن بیبر نے ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔
پاپ اسٹار نے اننت اور رادھیکا کی ستاروں سے سجی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنے مشہور گانے ‘لو یور سیلف’، ‘بیبی’ اور ‘پیچز’ گائے تھے۔
اس شاندار پرفارمنس کے لیے جسٹن بیبر کو 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا گیا تھا۔
جسٹن بیبر اپنی پرفارمنس کے اگلے روز ہی بھارت سے روانہ ہوگئے تھے اور اپنے ملک پہنچنے کے بعد، اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر امبانی کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جسٹن بیبر کے ہمراہ اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ سمیت امبانی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
گلوکار نے تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں محبت والے ایموجیز بنائے جبکہ تصاویر پر اب تک تین کروڑ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

Views= (382)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین