تیسری شادی پر فضا علی نے بڑی شرط رکھ دی

معروف شوبز اداکارہ و میزبان فضا علی نے تیسری شادی کرنے پر بڑی شرط رکھ دی۔
واضح رہے کہ فضا علی کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔
شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی۔
وہیں اب تیسری شادی پر غور کرتے ہوئے فضا علی کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے حوالے سے اہم شرط رکھی۔
فضا علی نے ایک پروگرام میں انٹرویو میں کہا کہ وہ شادی تب ہی کریں گی جب انہیں کوئی ایسا شخص ملے جو ان کی بیٹی کو قبول کرے گا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا ایک رشتہ طے ہوا اور لڑکے کے اہلخانہ نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی تھی کہ وہ اداکارہ کی بیٹی فرال کو بھی اپنانے ساتھ رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ان کی شرط تھی کہ فضا کی بیٹی اپنے حقیقی والد سے ملاقات نہیں کرے گی۔
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ باپ اور بیٹی کے مابین ملاقات کو ختم کرنا ان کی نظر میں ایک غلط چیز تھی جس کے باعث انہوں نے یہ رشتہ بھی ٹھکرا دیا تھا۔

Views= (1018)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین