خاتون نے اسٹریٹ پرفارمر کا پیانو پھینک دیا، پیسے چھین لیے، ویڈیو وائرل
Sep 30 2023 | ویب ڈیسک
امریکی ریاست جورجیا میں اسٹریٹ پرفارمر (گا بجا کر بھیک مانگنے والے شخص) کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک عورت نے اس کا پیانو پھنیکتے ہوئے پیسے بھی چھین لیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پیانو بجا رہا ہے اور کئی لوگ وہاں کھڑے لطف اندوز ہورہے ہیں اسی دوران ایک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون اس کے قریب آتی ہے اور پیانو پر ہاتھ رکھ دیتی ہے تاہم لوگوں کے منع کرن پر وہ واپس چلی جاتی ہے۔
کچھ دیر بعد وہی خاتون دوبارہ آتی ہے اور اسٹریٹ پرفارمر کا پیانو اٹھا کر پھینک دیتی ہے۔ اس سے پہلے کے پیانو بجاکر بھیک مانگنے والے شخص کو سمجھ آتی کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے، خاتون بے شرمی کے ساتھ اس کے جار سے پیسے بھی نکال کر چلی جاتی ہے۔
تاہم اس دوران کچھ نیک دل لوگوں نے موسیقی کی دھن بکھیرنے والے اسٹریٹ پرفارمر کی مدد کی اور اسے موسیقی کا آلہ اٹھا کر دیا جب کہ ایک شخص نے اسے اپنی طرف سے کچھ رقم بھی دی۔
گا بجا کر مانگانے والے (بسکر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خود یہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’اسٹریٹ پرفارمنس کے دوران غالباً یہ سب سے بدترین چیز تھی جو اب تک کسی نے میرے ساتھ کی ہے‘۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص نے لکھا کہ یہ خبیثانہ اور ناقابل قبول رویہ ہے، کس قدر بھیانک عورت ہے یہ! ایک اور صارف نے لکھا کہ بس بہت ہوگیا اس عورت کو سزا دینی چاہیے۔
تیسرے صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ صحیح معنوں میں یہ ایک جرم ہے اس نے نہ صرف چوری کی بلکہ آپ کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے.
Views= (620)
Join on Whatsapp 1 2