کینسر سےجنگ لڑتی حناخان کی دلہن کے روپ میں ریمپ پر ماڈلنگ

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر کے علاج کے دوران ایک بار پھر دلہن کے روپ میں لوٹ آئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے گذشتہ شب کی فیشن شو میں ریمپ واک کی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔
ویڈیو میں زندگی کی جنگ لڑنے والی بہادر اور باہمت اداکارہ کو دلہن کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔ جسمیں وہ سرخ لہنگا، روائتی زیورات اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے اور مہندی لگائے بے انتہا جازب نظر لگ رہی ہیں۔
اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھاکہ، میرے والد ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ بہادر لڑکیاں روتی نہیں ہیں، اپنی مشکلات کا رونا رونے کی بجائے اس کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرو۔ اپنی مرضی سے جیو اور راہ میں آنے والی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے نتائج کی پرواہ کرنا چھوڑ دی ہے اور صرف اسی چیز پر توجہ مرکوز رکھی ہے کہ میرےہاتھ میں اور کنٹرول میں کیا ہے۔ اس کے علاوہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ جو بہتر جانتا ہے کہ ہم نے کتنی محنت کی ہے۔ وہ ہماری دعائیں سننے والا ہر چیز سے واقف ہے۔
حنا خان نے مزید بتایا کہ یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن میں اپنے آپ سے کہتی رہتی ہوں کہ حنا آگے بڑھتی رہو، تمہیں رکنا نہیں ہے۔ حناخان نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو گذشتہ شب کی ہے، جس میں وہ سالوں بعد دلہن کے روپ میں تیار ہوئی ہیں۔

Views= (581)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین