شوہر کے نہ نہانے پر بیوی نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق لے لی

پڑوسی ملک بھارت میں شوہر کی جانب سے یومیہ نہ نہانے کی خراب عادت سے تنگ آکر بیوی نے شادی کے محض 40 دن بعد ہی طلاق لے لی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی خاتون نے 40 دن قبل ہی شادی کی تھی لیکن جلد ہی انہیں علم ہوا کہ ان کےشوہر یومیہ نہیں نہاتے بلکہ ان کے شوہر ہفتہ وار گنگا جل میں نہانے کے عادی ہیں۔
خاتون نے کسی طرح شوہر کی عادت کو 40 تک برداشت کیا لیکن پھر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے شوہر سے طلاق لے لی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے طلاق کے لیے فیملی سینٹر سے رابطہ کیا، جہاں ان کے شوہر راجیش کو بلایا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی، جہاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ہندو مذہبی عقائد کی وجہ سے روز نہیں نہاتے، وہ ہفتے میں ایک بار یا پھر مہینے میں دو بار گنگا جل میں نہانے جاتے ہیں یا پھر گنگا جل کا جسم پر چھڑکائو کرتے ہیں۔
خاتون نے فیملی سینٹر کو بتایا کہ شوہر کی جانب سے روز نہ نہانے کی وجہ سے ان کے جسم سے انتہائی خراب بدبو آتی ہے، وہ بیمار پڑ جاتی ہیں، اس لیے اب انہیں شادی کو مزید نہیں چلانا، انہیں طلاق دلوائی جائے۔
خیال رہے کہ گنگا جل ندی ہندووں کے لیے مقدس ہوتی ہے، ان کا عقیدہ ہوتا ہے کہ گنگا میں ایک بار نہانے سے سال بھر کے یا نہانے سے پہلے کیے گئے تمام گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔

Views= (510)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین