پاکستان میں افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

پاکستان میں افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے بد تہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو آج رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں مدعو کیا۔
افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔
قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ انہیں پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں۔
یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے واپس بھیجا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔

Views= (534)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین