آپ کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں، ورنہ واٹس ایپ اکاونٹ سے ہاتھ دھونا پڑے گا

واٹس ایپ اس ہفتے اپنی اپ ڈیٹ کردہ شرائط کو لاگو کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور اگر صارفین نے ان تبدیلیوں کو قبول نہیں کیا تو انہیں اپنے اکاونٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے پیش کی گئی تبدیلیوں کو بطور ڈیفالٹ قبول کرنے کی آخری تاریخ کل تھی ، اس کے بعد آپ کے پاس 24 گھنٹے ہیں جبکہ11 اپریل سے آپ کو اپنا واٹس ایپ اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے شرائط میں تبدیلی یورپ کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے کی گئی ہے۔
واٹس ایپ کی نئی شرائط کا تعلق تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن سے ہے، جس سے وہ دوسرے میسنجر کے ساتھ اُن کے اِن باکسز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بات چیت کر سکتا ہے۔
اس میں سن برڈ جیسی ایپس کے ساتھ مشغول ہونا بھی شامل ہے، جو اینڈرائیڈ پر iMessage کو فعال کرتی ہے، جس سے نان انکرپٹڈ پیغامات اور تصاویر کے ساتھ بڑے سیکورٹی خدشات ساتھ آتے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب واٹس ایپ جیسی ہائی پروفائل میسجنگ ایپ نے اپنی دیواریں کھولی ہیں تاکہ کسی تھرڈ پارٹی میسجنگ ایپلی کیشن کو ساتھ لایا جائے اور اپنے صارفین کے ساتھ مشغول ہونے کی اجازت دی جا سکے، جو کہ ناصرف ایک گیم چینجر ہے، بلکہ پرائیویسی کیلئے ڈراؤنا خواب بھی ہے۔
میٹا نے ایک حالیہ بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ جب کوئی تھرڈ پارٹی پیغامات کو ہینڈل کر لیتی ہے تو وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کیونکہ اس طرح کے انکرپشن کو دونوں طرف سے کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ دونوں کلائنٹس (اینڈ پوائنٹس) کی ملکیت کے بغیر ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ فریق ثالث فراہم کنندہ بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغامات کے ساتھ کیا کرتا ہے، اور اس لیے ہم انکرپشن کا وہی وعدہ نہیں کر سکتے۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ WhatsApp نے ان تبدیلیوں کو ہر ایک کے لیے لازمی کر دیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ ہماری شرائط کو قبول نہیں کرنا چاہتے تو آپ آسانی سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، حالانکہ ہمیں آپ کے واٹس ایپ کو چھوڑتے ہوئے افسوس ہوگا۔‘
اگرچہ ہم میں سے اکثر واٹس ایپ کو نہیں چھوڑیں گے، لیکن نئی شرائط کے ساتھ آنے والے خطرات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

Views= (508)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین