انگریزی سیکھنا اور بولنا اب مزید آسان، گوگل نے ’اسپیکنگ پریکٹس‘ فیچر متعارف کرادیا

انگریزی سمجھنا اور بولنا اس وقت دنیا بھر میں سب سے بڑی اور بنیادی ضرورت کا درجہ رکھتا ہے۔ پس ماندہ ممالک کے کروڑوں نوجوان انگریزی پڑھنے، سمجھنے اور بولنے کی مہارت پیدا کرنے میں مصروف ہیں تاکہ اپنے لیے بہتر معاشی امکانات پیدا کرسکیں۔
گوگل نے دنیا بھر کے انگریزی سیکھنے والے نوجوانوں کی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے خصوصٰ فیچر متعارف کرایا ہے۔ ’اسپیکنگ پریکٹس‘ فیچر کو سرچ آپشن میں ایمبیڈ کیا گیا تاکہ انگریزی سیکھنے کے خواہش مند نوجوان اپنے مقصد میں تیزی سے کامیاب ہوں۔
یوزرز اب گوگل سرچ لیبز سے جُڑ کر گوگل آپس میں ’اسپیکنگ پریکٹس‘ ٹول کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ اس ٹول کے ذریعے انگریزی میں مہارت بہت تیزی سے پیدا کی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر میں انگریزی بولنے کے ساتھ ساتھ لکھنے والوں کی بھی ضرورت ہے۔ بہت نوجوان بولنا تو سیکھ لیتے ہیں
مگر اپنے خیالات کا معقول طریقے سے اظہار نہیں کر پاتے۔ گوگل نے ’اسپیکنگ پریکٹس‘ کا فیچر اسی لیے متعارف کرایا ہے تاکہ نوجوان کسی بھی لفظ، جملے یا پیرا گراف کو سُن کر ڈھنگ سے لکھنے پر بھی مائل ہوں۔
مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا جانے والا یہ اہم ٹُول کولمبیا، وینیزوئیلا، انڈونیشیا، میکسیکو، بھارت اور ارجنٹائن کے نوجوانوں کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔ یہ ٹول یا فیچر انگریزی میں بات چیت کے کسی بھی معیاری کورس کی ضرورت ختم نہیں کرتا بلکہ اُس کا نتیجہ بہتر بناتا ہے۔

Views= (774)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین