پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز معطل

دنیا بھر میں یہ مسئلہ بیک وقت پیدا ہوا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔
منگل کی رات کو پاکستان کے مختلف علاقوں سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں فیس بک تک رسائی میں دشواری پیش آرہی ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور مسینجر کی سروسز تعطل کا شکار ہے۔ نیٹ بلاکس کے مطابق یہ تعطل لاگ ان سیشن میں پیش آرہی ہے۔
نیٹ بلاکس کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائیٹس کی سروسز کے تعطل کا تعلق کسی ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے نہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک سے بھی میٹا سروسز کی بندش کی اطلاعات سامنے آرہی ہے۔ تاہم فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا یا فیس بک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا فیس بک خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا ہے اور دوبارہ رسائی کی کوشش پر پاس ورڈ کو غلط بتایا جارہا ہے۔
دنیا بھر میں فیس بک کے 3.3 ارب صارفین ہیں اور اس کا ڈیٹا ہزاروں کی تعداد میں ڈیٹا سینٹرز پر بکھرا ہوا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق سوا 8 بجے جب یہ بحران شروع ہوا تو صارفین کے اکاؤنٹس موبائل فونز اور کمپیوٹرز دونوں جگہ سے بیک وقت لاگ آؤٹ ہوئے اور کئی صارفین یہ سمجھے کہ ان کا اکاونٹ ہیک ہوا ہے۔
دنیا کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خرابی جسے میٹا کے glitch یا bug کا نام دیا جا رہا ہر جگہ تقریبا ایک وقت پر شروع ہوئی۔
امریکہ میں ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے اس کا آغاز ہوا جو پاکستان میں شام ساڑھے 8 بجے بنتے ہیں۔
انٹرنیٹ کی دستیابی پر نظر رکھنے والے معروف ادارے نیٹ بلاکس نے بھی تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں یہ مسئلہ بیک وقت پیدا ہوا۔
اس وقت #meta کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Views= (367)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین