نیا سائبر فراڈ، موبائل فون صارفین خبردار، ایف بی آئی کی وارننگ
Mar 15 2025 |
فراڈ کیسے شروع ہوتا ہے؟
ایف بی آئی نے امریکا بھر میں ایک بڑھتے ہوئے سائبر خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے جو ”ریاست سے ریاست“ منتقل ہو رہا ہے اور شہریوں کو نقصان دہ ایس ایم ایس پیغامات یا ”اسمشنگ“ ٹیکسٹس کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔
ایف بی آئی حکام آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین سے فوری طور پر مشتبہ ٹیکسٹس کو حذف کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے امریکا سمیت دنیا بھر “ اسمشنگ“ حملوں کی ایک نئی لہر کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔
حکام آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر مشتبہ ٹیکسٹس کو حذف کر دیں۔
’اسمشنگ‘ ٹیکسٹس جعلی پیغامات ہیں جو SMS (شارٹ میسیج سروس) کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں جن کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات، جیسے پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات یا دیگر حساس ڈیٹا کو ظاہر کرنے کے لیے دھوکہ دینے کے ارادے سے بھیجے جاتے ہیں۔
“اسمشنگ “ کی اصطلاح ”SMS“ اور ”phishing“ کا مجموعہ ہے، جو لوگوں کی خفیہ معلومات کے حصول کے لئے فراڈ اور جوڑ توڑ کے حوالے سے متعارف کرائی گئی۔ حکام نے صارفین سے کسی بھی مشکوک پیغام کو فوری طور پر حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔
جعلی واجب الادا بلز اور جعلی ڈیلیوری الرٹس
سائبرسیکیوریٹی فرم پالو آلٹو نیٹ ورکس یونٹ 42 کی رپورٹ کے مطابق پے درپے آنیوالے پیغامات متاثرین کو کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت حساس ڈیٹا فراہم کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔
فراڈ کیسے شروع ہوتا ہے؟
ان حملوں کے ذریعے جعلی ڈیلیوری سروس الرٹس جاری کئے جاتے ہیں جس کے بعد صارفین کو لنک پر کلک کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔
ان لنکس پر کلک کرنے سے صارفین کو نہ صرف مالی چوری کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ شناختی فراڈ کا بھی سامنا ہوتا ہے۔
اسمشنگ پیغامات میں کہا جاتا ہے کہ واجب الادا بل پر عائد سے جرمانے سے بچنے کے لیے فوری اس لنک پر کلک کریں۔
یہ لنک کلک کرتے ہی متاثرہ صارف ادائیگی کے پورٹل کی طرف لے جاتا ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں اسکیمرز کے ڈومینز کا وسیع نیٹ ورک کام آتا ہے۔
جب متاثرہ شخص ادائیگی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہےجس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کا کارڈ مسترد کر دیا گیا ہے۔
یہ وہ چال ہے جس کے ذریعے اسکیمرز کارڈ کی مزید تفصیل حاصل کرتے ہیں اور انہیں مزید مالی معلومات تک رسائی حاصل ہوتی ہے
چونکہ ایپل کا iMessage مشتبہ لنکس کو روکتا ہے، اب اسسکیمرز صارفین کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ URL کو اپنے ویب براؤزر میں کاپی اور پیسٹ کریں، جس سے ان کا پتہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔
خطرناک لنک جو آپکو فوری رقم سے محروم کردیتے ہیں
سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اسکینڈل ایک فرنچائز ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے، اورچینی سائبر کرائم گروپس ان ٹول کٹس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
یونٹ 42 کے مطابق درج ذیل لنکس اورویب اس فراڈ کا حصہ ہیں۔ کسی بھی صورت ان کو کلک نہ کیا جائے۔
dhl.com-new[.]xin
fedex.com-fedexl[.]xin
ezdrive.com-2h98[.]xin
e-zpassny.com-ticketd[.]xin
sunpass.com-ticketap[.]xin
thetollroads.com-fastrakeu[.]xin
موبائل فون صارفین اسکیمرز کا آسان ہدف
سائبرسیکیوریٹی فرم زیمپیریم نے خبردار کیا ہے کہ چھوٹی اسکرین والے آلات پر صارفین کی کمزوری کی وجہ سے سائبر جرائم پیشہ افراد تیزی سے ”موبائل فرسٹ اٹیک’ کی حکمت عملی“ اپنا رہے ہیں۔
اسمارٹ فونز کی سہولت لوگوں کو ای میلز کے مقابلے ٹیکسٹ میسجز پر کلک کرنے کا امکان زیادہ بڑھاتی ہے ۔
Views= (453)
Join on Whatsapp 1 2