آج دیکھ لیں، پھر اگلے 15 سال تک یہ نایاب فلکیاتی منظر نہیں دیکھ پائیں گے
Feb 27 2025 | ویب ڈیسک
ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے 28 فروری کو ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سیاروں میں زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد شامل ہوں گے اور اس منظر کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیاروں عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو تو انسان بغیر کسی دوربین کے دیکھ سکیں گے جبکہ یورینس، مریخ اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ایک چھوٹی دوربین کی ضرورت درکار ہوگی۔
سیاروں کی یہ صف بندی یا پریڈ جنوری میں شروع ہوئی تھی جب 21 سے 29 جنوری تک زہرہ، مریخ، مشتری، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک ہی قطار میں آگئے تھے۔
مگر اب 28 فروری کو اس میں عطارد یعنی مرکری سیارے کے اضافے کے ساتھ یہ پریڈ اپنے عروج پر پہنچ جائے گی۔
یہ خوبصورت نظارہ پاکستان، بھارت، امریکا، میکسیکو، کینیڈا سمیت کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نایاب منظر 28 فروری 2025 کے 15 سال بعد سال 2040 میں دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔
Views= (254)
Join on Whatsapp 1 2