پاکستان آنے کے بعد وائرل ہونے والی امریکی خاتون نیویارک پہنچ گئی

پاکستانی لڑکےکی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچ کر وائرل ہونے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن بالآخر اپنے ملک پہنچ گئیں اور ان کی نیویارک میں عیاشیوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز میں اینڈریو رابنسن کو پاکستان کے مقابلے اچھی حالت اور اچھے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیوز میں اونیجا اینڈریو رابنسن نیویارک شہر کے پوش علاقوں میں گھومتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ انہوں نے وہاں میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے بات چیت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ نیویارک پہنچنے پر بہت خوش ہیں اور یہ کہ ان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرفتاری کی خبریں غلط ہیں۔
ان کے مطابق وہ پاکستان میں پھنس گئی تھیں جس کے بعد وہ دبئی میں بھی مشکلات کا شکار رہیں اور وہاں سے بھی بروقت نکل نہ پائیں لیکن ان کی گرفتاری کی باتیں غلط ہیں۔
اونیجا اینڈریو رابسنن کا کہنا تھا کہ وہ چار ماہ بعد نیویارک آئی ہیں اور وہ پاکستان میں پھنس گئی تھیں جب کہ ان کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائیوں کی باتیں غلط ہیں۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کیوں آئی تھیں اور وہاں کیوں پھنس گئیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں پھنس کر رہ گئی تھیں اور چار ماہ بعد امریکا پہنچی ہیں۔
اونیجا اینڈریو رابنسن کی نیویارک میں کے پوش علاقوں میں سیر سپاٹوں کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں جب کہ وہ ویڈیوز میں ڈانس بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں کئی ہفتوں تک رہ جانے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا مگر وہ دبئی میں بھی چند ہفتوں تک مقیم رہی تھیں اور ان کی وہاں بھی بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

Views= (6)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین