پاکستان میں بیوٹی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمتیں آسمان پر
Sep 15 2024 | ویب ڈیسک
چین میں گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری کے نتیجے میں پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چہرے کی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں گزر بسر کے لئے گدھا گاڑی چلانے والے افراد ا سکی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں ہر ہفتہ لگنے والی گدھا منڈی میں مقامی خریدار کم ہی نظر آتے ہیں جس کی بڑی وجہ گدھوں کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔
فروخت کنندگان کا کہنا ہے چین میں گدھوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس کی مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جبکہ ای جیاؤ نامی دوا بھی تیار ہوتی ہے۔ جس کے لئے ہر سال لاکھوں گدھوں کو ذبح کیا جاتا ہے۔
گدھا گاڑی چلانے والوں کا کہنا ہے کہ پہلے جو گدھا آٹھ سے بارہ ہزار کا مل جاتا تھا اب 30 سے 35 ہزار روپے کا ملتا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی مشکل ہوگئی ہے۔
اقتصادی سروے 2024 کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافے سے انسٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا گیا ہے کہ چین کو گدھے کی کھال اور گوشت برآمد کرنے کے پروٹوکول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
Views= (631)
Join on Whatsapp 1 2