عمران خان کا جناح ہاؤس اور دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری

بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کےذریعے حاضری

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس اور دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کےذریعے حاضری لگائی گئی۔
تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جب انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں، عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں کی مخالفت کی۔
تحریری حکم کے مطابق ملزم پر جدید ڈیوائسز کے زریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے، پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وائس میچنگ ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیش کرنی ہے، انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔
تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا تمام مقدمات میں 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے زریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

Views= (284)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین