گوہر رشید جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

گوہر رشید نے بالآخراپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کر دیا۔
گوہر رشید ایک ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے ’من جوگی‘ میں چودھری شبیر کا کرداربڑی خوبی سے نبھایا ہے اوران کے کردار نے یقینی طورپرڈرامے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
گوہر اشنا شاہ کے شو میں مہمان تھے۔ انہوں نے اس شو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی، جو وہ عام طور پر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
اشنا نے گوہررشید سے پوچھا کہ کیا وہ سنگل ہیں تو گوہرنے انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں۔ وہ ایک رشتے میں ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے اس بارے میں بات کی ہے۔
گوہررشید نے اپنے لائف پارٹنرکی بہت تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس کے بغیراپنی زندگی کا تصورنہیں کرسکتے ہیں اور وہ اسے اپنی زندگی میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
اشنا نے مزید کہا کہ یہ خاتون کافی عرصے سے گوہر کی دوست ہیں اور اب وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ گوہر خوش ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ہونے والی بیوی کون ہے۔
مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ یہ کبریٰ خان ہیں اور وہ بے صبری سے ان کی شادی کے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

Views= (216)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین