لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والے شایان علی کی ذہنی حالت خراب

لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والے شایان علی کی ذہنی حالت خراب ہونے لگی ۔ شایان کے وکیل نے آگاہ کر دیا۔
برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شایان علی جو لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کے لیے مشہور ہیں، ان کے وکیل نے برطانیہ کی ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نوجوان سیاسی کارکن ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے۔
حالیہ سماعت میں، وکیل عزیز نے عدالت کے سامنے دلیل دی کہ ان کا موکل شایان خود کو ڈیر محفوظ نوجوان محسوس کر رہے ہیں ، ان پر درج کئے گئے جھوٹے مقدموں سے ان کی ذہنی حالت درست نہیں اور ان کے خاندان کو طویل کیس پر مالی مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔ کیونکہ وہ شایان کے لندن میں تعلیمی اخراجات بھی اُٹھا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ شایان علی پر پر دہشتگردی، کرپشن، قتل، اغوا، تشدد اور انتخابی دھاندلی کو فروغ دینے کے جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Views= (771)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین