آج بھی شدید گرمی کی پیش گوئی، کون سے شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ؟
May 20 2024 | ویب ڈیسک
ملک بھر میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں اکیس مئی سے ستائیس مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔
جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت میں سینتالیس ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ سندھ بھی 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا۔ تاہم کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں قدرے بہتر رہے گا جہاں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Views= (559)
Join on Whatsapp 1 2