اکشے کمار کے سنگین الزام کا نورا فتحی نے منہ پر جواب دے دیا

بھارتی اداکار ویسے تو کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، تاہم ان کی دلچسپ وائرل ہو جاتی ہے، ایک ایسا دلچسپ تبصرے بھرا واقعہ نورا فتحی اور اکشے کمار کے درمیان پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی جانب سے اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نورا فتحی پیسے سے متعلق بہت مخصوص ہیں۔ جبکہ اداکار نے نورا فتحی کو ’گجراتی‘ قرار دے دیا ہے۔
دراصل گجراتیوں سے مماثلت کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ نورا فتیحی پیسہ خرچ کرتے ہوئے ہاتھ تنگ کر لیتی ہیں۔
جس پر نورا فتحی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے، میں 24/7 کام کرتی ہوں، میں ایک وقت میں تین شوٹس کرتی ہوں۔ اور میں یہ سب کسی خاص وجہ کے تحت کرتی ہوں۔
میں نے یہی سب کچھ ’ان‘ کے بارے میں بھی سنا ہے۔ وہ بہت سخت محنت کرتے ہیں اور یہ سب پیسے کے لیے کرتے ہیں، اور میں اس بات کی عزت کرتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری وجہ یہ ہے کہ کیونکہ میں اپنی فیملی اور گھر دونوں کو چلانے والی ہوں، مجھے اپنی فیملی کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
میرے پاس کوئی مرد نہیں ہے جو میری زندگی پر خرچ کرے یا جو میرے خواب پورا کرنے کے لیے پیسے دے۔ میں ہر چیز کے پیسے خود دیتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرتی ہوں، بھائی بہنوں کی بھی دیکھ بھال کرتی ہوں۔

Views= (302)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین