خاتون انفلونسر کو اپنی اے آئی نقل مہنگی پڑ گئی، مصنوعی ہمزاد فحش گفتگو کرنے لگی

ٹیکنالوجی جس طرح جدت کے منازل طے کر رہی ہے، اسی طرح اب اس کے نقصانات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک خاتون کا تجربہ خود انہی کے لیے مشکل پیدا کر گیا ہے۔
23 سالہ سوشل میڈیا انفلوائنسر کیرین مارجوری نے اپنا ورچوئل ورژن بنا دیا ہے، تاہم اس ورچوئل ورژن کے باعث خود انہی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسنیپ چیٹ پر متحرک رہنے والی کیرین کی جانب سے بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے لانچ کیا گیا تھا، تاہم لانچ کے ایک ہفتے بعد ہی وائس بیسڈ اے آئی پاوروڈ چیٹ بوٹ سے صارفین غیر اخلافی بات چیت کرنے میں مگن ہیں۔
جس پر سبسکرائبرز خاتون کے ’اے آئی گرل فرینڈ‘ ورژن پر ایک منٹ بات چیت کا 1 ڈالر تک دے رہے ہیں۔
اس پر کیرین کا غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اے آئی پروگرام اس حوالے سے نہیں بنایا گیا تھا، تاہم اب کسی اور طرف نکل گیا ہے۔ ہماری ٹیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے، تاکہ یہ دوبارہ نہ ہو سکے۔
کیرین کی جانب سے کیرین اے آئی کے لیے اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 4 اے پی آئی کا استعمال کیا گیا ہے، جسے اب کیرین کے یوٹیوب چینل سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے کام پر لگایا گیا ہے۔
کیرین اے آئی ویب سائٹ کے مطابق کیرین کی آواز، برتاؤ کی ڈیزائینگ اور کوڈنگ کے لیے 2000 گھنٹے لگے تھے، جو بقول ویب سائٹ ہر لمحہ موجود ہوگا۔
جبکہ کیرین اے آئی کے پاس اب تک 1000 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جبکہ یہ ماہانہ 5 ملین ڈالرز تک لا سکتے ہیں۔ جبکہ کیرین کے اسنیپ چیٹ فالوورز کی تعداد 1 اعشاریہ 8 ملین ہے۔
کیرین نے مزید بتایا کہ یہ اس ورچوئل ورژن کا مقصد تفریح اور فن تھا، تاہم اب اسے بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ اس سے کیرین کی شخصیت کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

Views= (417)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین