ساتھ بیٹھنے سے منع کرنے پر دوستوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی

وزیرآباد کے علاقے گکھڑ منڈی میں دو قریبی دوستوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اجتماعی خودکشی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ایک دوست جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ محلہ انصاریاں میں پیش آیا، جہاں علی حسن اور لقمان کے اہل خانہ انہیں اکٹھے بیٹھنے سے منع کرتے تھے۔ اہل محلہ کے مطابق، دونوں دوستوں نے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے بعد علی حسن جان کی بازی ہار گیا جبکہ لقمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

Views= (257)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین