پروفیشنل لڑکیوں سے کمر کھُجوائیں، لیکن پہلے فیس جان لیں

آپ نے پروفیشنل مساجرز (مالشیے) اور مہنگے اسپاز کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا، جہاں مخصوص فیس کے عوض آپ کی تھکان دور کی جاتی ہے۔ لیکن جہاں بات سکون کی ہے تو آپ بھی مانیں گے کہ کمر کھجانے میں جو سکون ملتا ہے وہ الگ ہی ہوتا ہے۔
اور اب مالش کی طرح اس راحت کو بھی کچھ لوگوں نے پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
امریکا کے شہر میامی میں ”اسکریچر گرلز“ نامی ایک غیر روایتی سینٹر قائم کیا گیا ہے جو آرام دہ تھراپی فراہم کرتا ہے۔
یہ سینٹر کسٹمرز کی کمر کھجانے اور سہلانے کے لیے 130 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے) فی گھنٹہ چارج کرتا ہے۔
دنیا کی پہلی پیشہ ور کمر کھجانے والی سروس ”The Scratcher Girls“ کی بانی 55 سالہ ٹونی جارج نامی خاتون ہیں۔
ٹونی کا دعویٰ ہے کہ انہیں ہمیشہ سے ہی کمر کھجانے میں مزہ آتا تھا اور ایک دن انہیں احساس ہوا کہ ان کی طرح اور بھی لوگ اپنی کمر کھجانے کو پسند کرتے ہوں گے۔ اس لیے انہوں نے یہ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹونی اور ان کے پاس کام کرنے والی لڑکیاں لوگوں کی کمر کھجانے کے لیے تین انچ لمبے مینی کیورڈ ناخن استعمال کرتی ہیں۔

Views= (410)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین