پی ٹی آئی کی 14رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل، کیا شیر افضل شامل ہیں؟

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سیاسی کمیٹی کے لئے14 ممبران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔
سیاسی کمیٹی تمام فیصلوں سے کور کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔
سیاسی کمیٹی میں عمر ایوب خان،بیرسٹر گوہر علی خان،شبلی فراز،علی امین گنڈا پور شامل شامل ہیں ۔
اسد قیصر،شاہ فرمان،خالد خورشید،عون عباس پبی،رؤف حسن،حماد اظہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
میاں اسلم اقبال،عاطف خان،حافظ فرحت،شیر افضل خان مروت بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔
شیر افضل مروت کو اس سے قبل عمران خان کے فوکل پرسن کر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
سیاسی کمیٹی کی تشکیل سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ کور کمیٹی کے اوپر ایک ایپیکس کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔

Views= (188)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین