حج پروازیں کب سے شروع ہونگی؟ نئی شرائط سامنے آگئیں

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نے وزارت کے حج ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی۔ تمام عازمینِ حج کیلئےاسمارٹ فون لے جانا لازم ہوگا تاکہ عازمین سفرِحج کےدوران مفید موبائل ایپس کااستعمال کرسکیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا، نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا۔ تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس ہیڈ کیری بیگ بھی دیا جائے گا، جبکہ جوتوں کیلئے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق تربیت کا ایک مقصد عازمینِ حج کو وزارتِ مذہبی امور کے انتظامات اور سرکاری حج اسکیم کی سہولیات سے بھی آگاہ کرنا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر اپنے یا ساتھی حجاج کے لیے رہنمائی اور مدد لی جا سکے۔

Views= (149)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین