اپنے اسمارٹ فون کو لیجنڈری ’بلیک بیری‘ میں تبدیل کریں

1999ء والا تجربہ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

اگر آپ نے کبھی بلیک بیری فون استعمال کیا ہے اور دوبارہ اس کی یاد ستا رہی ہے تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ اب آپ اپنا فون بلیک بیری میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
ایک کمپنی نے آپ کے آئی فون کو بلیک بیری نما ڈیوائس میں تبدیل کرنے کے لیے ”کلکس“ متعارف کرایا ہے، جو ایک ایسا فون کیس ہے جس میں فزیکل کی بورڈ دیا گیا ہے۔
آئی فون صارفین خاص طور پر آئی فون 14 پرو، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے مالکان اب 1999 کی طرح اپنے ٹچ اسکرین ڈیوائسز کو بلیک بیری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ کیس صارفین کو اپنے فون پر کی بورڈ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے زیادہ اسکرین کی جگہ خالی ہوجاتی ہے۔
آپ کیس کے کمپیکٹ کی پیڈ استعمال کرسکتے ہیں یا پھر دوبارہ آئی فون کے معیاری ٹچ اسکرین کی بورڈ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کیس اتارنے کی ضرورت نہیں۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ”کلکس“ بلیوٹوتھ کا استعمال نہیں کرتا اور اس میں بیٹری بھی نہیں ہے۔ یہ USB-C یا Lightning کنیکٹر کے ذریعے ڈیوائس سے جڑتا ہے اور فون سے براہ راست پاور استعمال کرتا ہے۔
بس اپنے فون کو کیس میں سلائیڈ کریں، اور آپ کے پاس آپ کی تمام تحریری ضروریات کے لیے ایک کی بورڈ موجود ہوگا، بالکل اسی طرح جیسے پرانے بلیک بیری کو آپ نے کبھی اپنے ہاتھوں میں پکڑا تھا۔

Views= (227)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین