فواد چودھری کی بیوی اور تحریک انصاف کا ردعمل ؛ پرویز الہی نے معافی مانگ لی

پرویزالہٰی کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔
حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کیا سیاست ہے کہ کبھی ایک سے مل کر پنجاب حکومت بنالیں کبھی دوسرے کے ساتھ اور کبھی کوئی اور سازش کر کے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ووٹ بینک کوئی ہے نہیں، چار بندے اِدھر سے لیے، چار اُدھر سے اور پارٹی بنالی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی توڑتے وقت اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا، کل فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا، وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔
دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے پروزیر الہی کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔‘
نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
حبا چوہدری نے کہا کہ ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔ ہم پریشانی میں ہیں اور پرویز الٰہی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔‘
دوسری جانب رات گئے پرویز الہی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔
پرویز لہی نے ٹویٹ کی کہ ’آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں. فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں. میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔‘

Views= (2505)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین