بھارتی درخواست پر اسحاق ڈار اور جے شنکر کی غیر معمولی ملاقات

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکرایک ساتھ بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ کو تبدیل کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگوکو فی الحال افشا نہیں کیا جارہا۔
تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ اس کی اندرونی کہانی جلد ہی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنےکی بات کی۔
خیال رہےکہ پاکستان میں اگلے سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔

Views= (125)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین