لڑکی کے ساتھ تعلقات، بااثر افراد کا ٹیلر ماسٹر پر انسانیت سوز تشدد

راجن پور کے تھانہ سٹی جام پور کی حدود میں نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بااثرافراد نے لڑکی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک پر ٹیلر ماسٹر نامی مختیار احمد کو دوکان سے اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزمان نوجوان پر تشدد کرنے کے ساتھ ویڈیو بناتے رہے اور صبح ہوتے ہی نوجوان کو زخمی حالات میں گھر کے باہر پھینک کر فرارہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری نہ سکی۔

Views= (1069)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین