خودکشی کی کوشش پر ایئر ہوسٹس دبئی میں گرفتار، ’شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ تھی‘

اماراتی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس کو خودکشی کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی فیملی کی جانب سے آئرلینڈ کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ اماراتی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس ٹوری ٹوے کو دبئی میں خودکشی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ائیرہوسٹس کی جانب سے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
ممکنہ طور پر شوہر کے تششد سے دلبرداشتنہ خاتون نے نشے کی حالت میں انتہائی قدم اٹھایا ہے، جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔
ٹوری کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے گھر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر وہ دلبرداشتہ تھیں۔
ٹوری اپنی والدہ کے ساتھ دبئی میں موجود تھیں، جبکہ ٹوری کی جانب سے آئرلینڈ کی حکومت اور صدر سمن ہیرس سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
ٹوری کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری والدہ میرے ساتھ موجود ہیں، مگر مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کورٹ میں کیا ہونے والا ہے۔
جبکہ ٹوری کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم آئرلینڈ کی وزارت خارجہ، سفارت خانے، مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ میری بیٹی کو حفاظت کے ساتھ گھر پہنچا دیں، اس نے بہت ہی برا وقت گزارا ہے۔
دوسری جانب ائیر ہوسٹس اور ان کی فیملی کو تنظیم ’دی ڈیٹینڈ ان دبئی‘ کی جانب سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
تنظیم کی سی ای او رادھا اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر اماراتی حکومت پبلک ریلیشنز کے ذریعے شراب کو پروموٹ کر رہی ہے، مگر حقیقت میں اپنے ہی لوگوں کو شراب کے استعمال پر گرفتار کر رہی ہے۔

Views= (310)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین