صدارتی طیارہ مسافر اور عملے سمیت لاپتہ ہوگیا

طیارہ لاپتہ ہونے سے متعلق ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا جس کے بعد ان کی فوری تلاش کے لیے احکامات جاری کر دئے گئے۔
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ’ساؤلوس کلاؤس‘ سمیت 10 افراد سوار ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نائب صدر کا طیارہ اڑان سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوا، ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔
واقعے کے بعد ملاوی کے صدر کی جانب سے طیارے کو ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فلائٹس بھی منسوخ کردیں۔

Views= (582)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین