بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسرعرب امارات میں کثیرالمنزلہ بلڈنگ سے گر کر ہلاک

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ایک 30 سالہ بھارتی تارکین وطن خاتون 19 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی، متوفیہ کی شناخت شنیفہ بابو کے نام سے ہوئی ہے جو دو بیٹیوں کی ماں تھیں اور عمارت کی 19 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ماری گئیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق شنیفہ کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز تھے اور وہ کافی مقبول تھیں۔ وفات سے قبل ان کی والدہ بھی ان سے ملنے کیلئے فجیرہ میں موجود تھیں۔
موت سے پہلے، جمعرات کو ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھ سے محبت نہ کرو، میں تمہارا دل توڑ دوں گی۔‘
ایک خاندانی دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کیا ہوا، یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ان کا شوہر، ماں اور بچے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔
شنیفہ کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور ان کا پورا خاندان یہیں رہتا ہے۔
سماجی کارکنوں کے مطابق، شنیفہ کی والدہ اور شوہر دونوں رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لئے اتوار کی علی الصبح تک پولیس اسٹیشن میں موجود تھے۔
متوفی کی نعش فجیرہ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔
شنیفہ کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کی امارات میں اپنی تعمیراتی فرم ہے۔ اس جوڑے کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔

Views= (591)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین