پاکستان میں موبائل فون کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری میں اضافے کے بعد پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون سیٹس کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد کمی ہوگئی۔
پاکستان میں موبائل فونز کا استعمال سوشل میڈیا کی رسائی کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے، ایسے میں اب خبر سامنے آئی ہے کہ موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع ے مطابق ملکی اور غیر ملکی موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جہاں قیمتیں ہزاروں روپے تک گر گئی ہیں۔
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ڈالر 320 روپے سے کم ہو کر 280 روپے پر آگیا۔
اس کے ساتھ ہی ایل سیز کھلنے کے نتیجے میں خام مال کی آمد اور مقامی کمپنیز کی جانب سے موبائل فونز کی تیاری میں اضافے کے بعد اسمارٹ فون سیٹ کی قیمتوں میں 300 روپے سے 8 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔
موبائل مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ جو اسمارٹ سیٹ پہلے 20 ہزار کا تھا اب وہ اب 17 سے 18 ہزار کا ہوگیا ہے۔
مختلف ملکی اور غیرملکی کمپنیز نے قیمتوں میں کمی کی ہے، جس سے شہریوں کو سستے موبائل فونز دستیاب ہیں۔
موبائل فون ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی نہ صرف اسمارٹ فونز میں کی گئی ہے، بلکہ بٹن والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
تاہم بٹن والے موبئل فونز کی قیمتوں میں 100 سے 500 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
جبکہ ریٹس کم کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچایا جا سکے۔

Views= (324)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین