اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے حق میں فیصلہ سنا دیا

چینل کو 50 ہزار روپے جرمانہ ،معافی نامہ نشر کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا فیصلے کے خلاف سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل کو عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 14 صفحات پر مبنی فیصلہ تحریر کیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نجی چینل سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے معافی نامہ نشر کرے۔
عدالت عدالیہ نے نجی چینل کو صحافی عاصمہ شیرازی کو 50 ہزار روپے جرمانہ دینے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عاصمہ شیرازی چاہیں تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرسکتی ہیں، نجی چینل نے صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف 2 روز تک غلط خبر نشر کی، نجی چینل نے عاصمہ شیرازی کی تصویر بار بار نشر کی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ پیمرا قانون کے تحت چینلز کی ذمہ داری ہے کہ خبر کو درست انداز میں نشر کرے، پیمرا قانون کے مطابق کسی کے خلاف غلط، ہراسیت پر مبنی اور ہتک آمیز خبر نہیں چلائی جا سکتی۔

Views= (413)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین