یوٹیوب پریمیئم سروس اب پاکستان میں، صارفین کو کتنے پیسے ادا کرنا ہوں گے؟

آن لائن ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں اپنی پریمیئم سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پاکستانی صارفین کو اب ایڈ فری ویڈیوز دیکھنے، آف لائن سٹریمنگ کرنے اور ایپ بند کرنے کے بعد بیک گراؤنڈ پلے کی سہولت میسر ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یوٹیوب نے بدھ کو یوٹیوب پریمیئم اور یوٹیوب میوزک کی سروسز کا آغاز کیا ہے۔
دنیا بھر کی طرح یوٹیوب پاکستان میں بھی مشہور ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یوٹیوب کے مطابق پاکستان سے پلیٹ فارم پر 400 ایسے چینل ہیں جن کے 10 لاکھ سے زائد سبکسرائبرز ہیں۔
یوٹیوب کی پریس ریلیز کے مطابق یوٹیوب پریمیئم اور یوٹیوب میوزک پیڈ ممبر شپ سروسز ہیں، یعنی صارفین کو اس کے استعمال کے لیے پیسے دینے ہوں گے جس کے بعد وہ ایڈ فری ویڈیوز اور دوسری سہولیات سے فائدہ اٹھا پائیں گے۔
پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب پریمیئم متعارف کروا دیا ہے، یہ پیڈ ممبرشپ ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر اشہارات کے ویڈیوز دیکھ پائیں گے، انہیں آف لائن دیکھنے کے ساتھ ساتھ بیک گراؤنڈ میں بھی چلا سکیں گے جبکہ یوٹیوب میوزک ایک نئی میوزک سٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں میوزک کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہو گا۔‘
پاکستان میں صارفین 479 روپے یعنی 1.68 ڈالر میں یوٹیوب پریمیئم جبکہ 299 روپے یعنی 1.05 ڈالر میں یوٹیوب میوزک کی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

Views= (398)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین