ویڈیو: نارتھ کراچی میں زخمی پولیس اہلکار کا ڈاکوؤں سے دلیرانہ مقابلہ

نارتھ کراچی میں پولٹری فارم کی گاڑی کو لوٹنے والے ڈاکوؤں سے پولیس کا فلمی مقابلہ ہوا جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
ویڈیو میں واردات کے دوران پولیس اہلکاروں کو ایکشن کرتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل پر پہنچتے ہی پولیس اہلکار مسلح ملزم کو گھیر کر پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن دھکم پیل کے دوران پولیس اہلکار اور ملزم ایک ساتھ گرجاتے ہیں۔
پولیس اہلکار فلمی اسٹائل میں فائرنگ کرتا ہے جس پر ملزم نے بھاگتے ہوئے گولی چلائی جب کہ اٹھنے کی کوشش میں گولی لگتے ہی پولیس اہلکار پھر گرگیا جس پر ساتھی نے تعاقب کیا، ملزمان کے فرار پر پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کو اٹھایا، اس دوران مزید پولیس پہنچ گئی۔
پولیس حکام نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہونے والے اہلکار کی بہادری کی تعریف کی اور زخمی اہلکار کی ہسپتال میں عیادت کی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Views= (2726)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین