جیٹھ نے 9 افراد کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ جیٹھ سمیت 9 افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے نیا نورسر میں پیش آیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا۔
واقعہ سے متعلق درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ جیٹھ نے دیگر 8 ملزمان کے ساتھ مل کر پرانی رنجش کی بنا پر 2 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متن ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی دلوانے کے بہانے گھر سے لے جانے والے شوہر کے بڑے بھائی غلام مصطفی نے عمران نامی ریسکیو 1122 اہلکار اور دیگر 7 ساتھیوں سے مل کر بائی پاس بہاولنگر کے قریب واقع مکان میں لے جا کر خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 2 روز تک مکان میں قید رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، دیگر ملزمان میں ادریس، سیف الملوک، امین جوئیہ، جبران، آصف اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔
پولیس تھانہ صدر بہاولنگر نے خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Views= (687)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین