عثمان مختارنے کبری خان کے ساتھ کام کرنے سے توبہ کرلی

عثمان مختار اور کبری خان پاکستان شوبز کے دو جگمگاتے ستارے ہیں۔ ان کی جوڑی کو ہم ٹی وی کے مشہور ڈراما سیریز ”ہم کہاں کے سچے تھے“ مین بہت پسند کیا گیا تھا۔ اور مدقاحوں نے ماہرہ، کبری اور عثمان مختار سمیت تمام مرکزی کرداروں کی کیمسٹری کو سراہا۔
حال ہی میں اداکار عثمان مختار نے ہم نیوز کی عید ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اس ادار کے بارے میں بات کی جس کے ساتھ وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کرنا چاہیں گے
عثمان مختار کا کہنا تھا وہ اپنے تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں، لیکن وہ معروف پاکستانی ایکڑیس کبری خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
کس اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عثمان مختار نے کہا کہ کبریٰ خان، وہ مجھے بہت ٹرول کرتی ہیں۔ وہ اصل میں سیٹ پر بہت ٹرول کرتی ہے۔
عثمان مختارنے کبری خان کی شرارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ ایک ہیڈ سیٹ اور وی آر لے کر آئی اور اسے پہننے کے لیے مجھے دیا، یہ ورچوئل بلڈنگ ٹاپ تھا، اس نے مجھے تختے پر بھیجا اور پھر مجھے دھکا دے دیا، مجھے لگا کہ میں اونچائی سے نیچےگر رہا ہوں، اس نے ان لمحات کو ریکارڈ کرلیا اور مجھے میری سالگرہ پر بھیجا۔
اس کے علاوہ، مجھے اونچائی کا فوبیا تھا، لہذا، یہ واقعی خوفناک تھا. کبریٰ خان میری بہت پیاری دوست ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

Views= (298)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین