ہنرمند اور فیملی ویزے پر برطانیہ جانے کیلئے نئی شرائط عائد

برطانیہ میں ہنرمند اور فیملی ویزا پر آنے والوں کےلیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔
ہنر مند افراد کے برطانوی ویزا کےلیے تنخواہ کی حد 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردی گئی، فیملی ویزا کےلئے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18 ہزار 600 سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کردی گئی۔
فیملی ویزا کےلیے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025ء تک پہلے 34 ہزار 500 اور پھر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا جائے گا، م از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر ملازمین اور ٹیچرز پر لاگو نہیں ہوگی۔
فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Views= (440)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین